the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

5 فروری کو ہونے والے دہلی اسمبلی انتخابات میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

عام آدمی پارٹی
کانگریس
بی جے پی
نئی دہلی، 2 اکتوبر (ایجنسی) وزیراعظم نریندر مودی نے بابائے قوم مہاتما گاندھی کو آزادی سے زیادہ صفائی عزیز ہونے کا ذکر کرتے ہوئے منگل کے روز کہا کہ ہمیں ان کے 150 ویں یوم پیدائش پر انہیں صاف اور صحت مند ہندوستان کی شکل میں عملی خراج عقیدت پیش کرنا ہے۔

مسٹر مودی نے یہاں راشٹرپتی بھون میں "گاندھی ایٹ 150" کے نام سے بابائے قوم کے 150 ویں یوم پیدائش کے سال کے آغاز اور "مہاتما گاندھی بین الاقوامی سووچھتا کانفرنس" کے اختتام پر مشترکہ پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ "باپو کا خواب صفائی کے عزم پر مبنی تھا۔ آزادی کی لڑائی کے وقت گاندھی جی نے کہا تھا کہ صفائی اور آزادی میں وہ صفائی کو ترجیح دیں گے۔ سوال یہ ہے کہ مہاتما گاندھی بار بار سووچھتا پر اتنا زور کیوں دیتے تھے؟ صرف اس لئے نہیں کہ صفائی سے بیماری نہیں ہوتی بلکہ اس لئے کہ جب ہم گندگی کو دور کرتے ہیں تو صفائی ہمیں حالات کو قبول کرنے کی رجحان کی طرف لے جاتی ہے۔ صفائی ستھرائی شعور کو جکڑ لیتی ہے۔ گاندھی جی کی صٖفائی کی تحریک بے حسی سے بیداری کی طرف لے جانے کوشش تھی145۔


Noori Nastaleeq"; font-size: 18px; text-align: start;">
وزیراعظم نے کہا کہ یہ گاندھی کے خیالات کے اثر کا ہی نتیجہ تھا کہ چار برس قبل 15 اگست 2014 کو لال قلعہ سے انہوں نے دو اکتوبر 2019 کو ان کے 150 ویں یوم پیدائش تک ملک کو کھلے میں رفع حاجت سے پاک بنانے کی مہم شروع کرنے کا اعلان کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ مجھے فخر ہے کہ میں نے ان کے بتائے ہوئے راستے پر چلتے ہوئے "سووچھ بھارت" کو عوامی تحریک بنادیا ہے۔

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے جنرل سکریٹری اینٹونیا گوٹیریس کی موجودگی میں منعقدہ اس پروگرام میں انہوں نے کہا کہ صفائی ستھرائی ہندوستانی روایت کا حصہ رہی ہے۔ ہندوستان اقوام متحدہ کے 
پائے دار ترقی کے مقاصد (ایس ڈی جی) کو حاصل کرنے کی سمت میں تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے اور وہ صفائی ستھرائی کے ساتھ تغذیہ پر بھی عوامی تحریک شروع کرچکا ہے۔ انہوں نے مسٹر گوٹیریس کو یقین دہانی کرائی تھی کہ ایس ڈی جی کو حاصل کرنے میں ہندوستان کا قائدانہ کردار ہوگا۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.